سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کا علاقہ بھاڈےوالہ میں واقع مقامی بزرگ "گلابی سنت” کی قدیم سمادھی موجود ہے۔یہ تاریخی سمادھی مقامی بزرگ گلابی سنت سے منسوب ہے اور آج بھی خاموشی کے ساتھ اپنے ماضی کی داستان سنا رہی ہے۔ وقت کی بے رحم گردش اور عدم توجہی کے باعث یہ ورثہ خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مگر یہ ہماری مشترکہ تاریخ، ثقافت اور تہذیبی شناخت کی ایک اہم یادگار ہے۔ایسے تاریخی مقامات کی حفاظت اور دستاویزی ریکارڈ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے اپنے ماضی کو محفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔

