نوشہرو فیروز (رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمونے )
محکمہ خوراک کے ملازم چوکیدار عزیز برڑو پر ای سی مورو نعیم وسطڑو کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورو میں محکمہ خوراک کے چوکیدار عزیز برڑو کو مورو کے ای سی نعیم وسطڑو نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ (بروزمنگل) کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ فوڈ ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی صدر جاوید یونس راجپر، ضلعی صدر محمد بخش گوپانگ، مختیار کلہوڑو، سید شکیل احمد شاہ، نوید عمرانی نے کہا کہ اے سی مورو نعیم وسطڑو نے نشے کی دھت مین ہوکر ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی اور عزیز برڑو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

