سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر احمد لاشاری کی رپورٹ
خیرپور پولیس کی کاروائی پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی جانب سے ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور پولیس ٹیم کو شاباشی
وزیر داخلہ سندھ نے تھانہ سیٹارجہ کی حدود سے تقریباً پانچ ماہ قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی طالبہ آصفہ مغل کی خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور کارروائی میں شامل پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر تفتیش اور مسلسل کوششوں کے ذریعے طالبہ کا سراغ لگا کر اسے بازیاب کرنا خیرپور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔ وزیر داخلا سندہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرکے اس کا بیان قانون کے مطابق ریکارڈ کرایا جائے اور تمام حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔مزید کہاکہ
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ابتدائی معلومات یا قیاس آرائیوں کے بجائے عدالت میں طالبہ کے آزادانہ بیان اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے حقائق کو مقدم رکھا جائے۔

