شہید بینظیر آ باد (نواب شاہ)وقار مغل (ضلعی رپورٹر
مظفرآباد: روڈ حادثے میں نوابشاہ کے 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی تفصیلات کے مطابق جام صاحب، نوابشاہ سے سیر کے لیے جانے والے نوجوانوں کی گاڑی مظفرآباد میں حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے میں جام صاحب کے رہائشی عرفان مغل سمیت 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔


