سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو 21
لاکھ روپے خرد برد اور فوڈ سپلائرز سے فراڈ کرنے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ موترہ کی حدود میں ایک شخص رضی الحسن مختلف فوڈ میٹریل سپلائرز، ریسٹورنٹ مالکان اور کاروباری افراد سے اعتماد حاصل کر کے ادھار یا سپلائی پر سامان وصول کرتا۔لیکن کچھ عرصہ بعد لاکھوں روپے کی رقم ادا کئے بغیر فرار ہو جاتا تھا۔مذکورہ تھانہ کی پولیس نے رضی الحسن کے خلاف متعدد تحریری شکایات پر 21 لاکھ روپے خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کیا اور اس کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے رضی الحسن کو مخبری ہونے کی بناء پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

