سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سیالکوٹ شہر کے علاقہ ناصر روڈ اسلامیہ پارک عقب ڈسٹرکٹ جیل سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ایک وین نمبر اے جی جے-957 تھا بالاکوٹ میں کیوائی کے قریب ڈمناریاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔بتایا گیا ہے کہ وین کے گرنے سے 4 افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے دو مردوں کی شناخت شہروز ولد ساحر اور جنید ولدد سہیل، جو گاڑی چلا رہا تھا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام تنویر ولد خرم ہے بلکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ریسکو ٹیم نے تمام لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال کر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

