Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روس کا کیف پر شدید حملہ،ایک شخص ہلاک ، 16 زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو: روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیف پر یوکرین کے ڈرون حملے کا جواب بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے دیا ہے۔ اتوار کے روز تقریباً 5 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس شدید فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں آگ لگ گئی اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو اب تک کے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

    زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے راجدھانی کیف پر مختلف قسموں کی تقریباً 40 میزائلیں داغیں اور 120 ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف پر تقریباً 40 اسکندر-ایم اور ہائپرسونک زرکون میزائلیں داغیں۔ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے فضائی حملے کا سائرن بجا، جس کے فوراً بعد فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا۔ چند ہی منٹوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

    راجدھانی کے تاریخی مرکز میں واقع متعدد مکانات شدید دھماکوں سے لرز اٹھے اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کے الارم بجنے لگے۔ حکام کے مطابق ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں درجنوں میزائلیں شہر پر گریں۔ صبح ساڑھے 6 بجے دوبارہ فضائی حملے کا سائرن بجا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکے ہوئے۔ حملے میں وسطی کیف کے شیوچینکیوسکی ضلع کی 3 منزلہ عمارت میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی۔

    امدادی ٹیموں نے ملبے میں پھنسے کئی افراد کو بحفاظت باہر نکالا، جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ شہر کے 4 دیگر علاقوں میں بھی دفاتر، رہائشی عمارتوں اور ایک طلبہ کے ہاسٹل میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ حملے کے دوران لوکیانیوسکا میٹرو اسٹیشن میں پناہ لینے والے افراد نے ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ایک طاقتور دھماکے کی وجہ سے اسٹیشن کے داخلی حصے کی چھت کا ایک حصہ گرتا ہوا نظر آیا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    کیف کی فوجی انتظامیہ نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ جبکہ میئر ویتالی کلیچکو نے 7 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے جنگ جاری ہے۔ تقریباً روزانہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی مسلسل مغربی ممالک سے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور امریکی پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی اضافی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہفتے کے روز یوکرینی ڈرون حملوں میں ماسکو اور تامبوف کے علاقوں میں واقع ای کامرس گوداموں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں 8 افراد ہلاک ہوئے اور کئی مقامات پر شدید آگ بھڑک اٹھی تھی۔ صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ ان لاجسٹک مراکز کا استعمال ڈرونز کی تیاری اور نیویگیشن آلات کے لیے پابندی عائد شدہ پرزوں کی فراہمی میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

    Related Posts

    بدبودار پانی کی سپلائی شہری کس سے فریاد کریں؟

    انڈیاکی رسوائی جاری،انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں ہراکرسیریزاپنے نام کرلی

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

    مقبول خبریں

    انڈیاکی رسوائی جاری،انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں ہراکرسیریزاپنے نام کرلی

    مال گاڑی وھاب شاہ اسٹیشن کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی

    روس کا کیف پر شدید حملہ،ایک شخص ہلاک ، 16 زخمی

    وین گہری کھائی میں گرگئی،دوخواتین سمیت چارسیاح جاں بحق،ایک شدیدزخمی

    تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے انڈیاکوجیت کیلئے 388رنزکا ٹارگٹ دے دیا

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.