کوئٹہ:پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری۔سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ جولائی سے ابتک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 126 ہوگئی

