دیر بالا:(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر پولیس لائن مسجد دیر بالا میں قرآن خوانی و ختم القرآن کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان، پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔تقریب میں وطن عزیز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ قرآن خوانی کے بعد شہداء کے ایصال ثواب، ملک میں امن و امان، قومی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔*

