بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
میر شفیق الرحمن مینگل کے گھرخودکش حملہ ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، حملہ آوروں سے مقابلہ جاری
میر ندیم الرحمن محمد شہی۔خضدار پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے ترجمان ندیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر خودکش حملہ کیا گیا، خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، متعدد زخمی ہیں، تاحال مسلح افراد کی جانب سے حملے جاری ہیں حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

