پاکپتن اکرام حسین شاہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس میں ایک غیر قانونی جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف برانڈز سے منسوب جعلی جوس تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جوس کی تیاری میں ممنوعہ اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ بھی کی جارہی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام جعلی جوس اور پیکنگ مٹیریل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کروادیا جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ صحت دشمنوں کیخلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے ملاوٹ اور جعل سازی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

