لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ (نمبر 10) کے باہر قوم سے اپنے الوداعی خطاب کے دوران کیئر سٹارمر کی آواز بھرا گئی اور وہ جذباتی نظر آئے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے لیبر پارٹی کو انتخابات میں کامیابی دلانے کے اپنے کارناموں کو اجاگر کیا، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اب ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا:
"میں جانتا ہوں کہ اس وقت یہ سوال نہیں پوچھا جا رہا کہ لیبر پارٹی میں تبدیلی کے لیے بہترین شخص کون ہے… اب میری پارٹی مجھ سے یہ سوال کر رہی ہے کہ کیا میں انہیں اگلے عام انتخابات میں قیادت کرنے کے لیے بہترین شخص ہوں یا نہیں۔”
کیئر سٹارمر کے مستعفی ہونے کے بعد، برطانوی سیاست کے گلیاروں میں اب اگلے ممکنہ وزیر اعظم کے طور پر اینڈی برنہم (Andy Burnham) کا نام زور و شور سے لیا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اینڈی برہم اب ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے قریب ہیں اور پارٹی میں ان کی پوزیشن کافی مستحکم دکھائی دیتی ہے۔
کیئر سٹارمر کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لیبر پارٹی کے اندر قیادت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ سٹارمر کے جذبات سے بھرپور الوداعی الفاظ نے برطانوی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، جس پر اب تمام تر توجہ اگلے ممکنہ قائد کی تقرری پر مرکوز ہے۔
وزارتِ عظمیٰ سے رخصتی کا اعلان؛ کیئر سٹارمر جذباتی،دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے، اگلا برطانوی وزیراعظم کون؟

