شکارپورسے سراج احمد انڑ کی رپورٹ
شکارپور میں سیون سندھ رجمنٹ کے 22 سالہ جوان صدام جکھرو کو وادیِ تیراہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادت کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہید صدام جکھرو کی نمازِ جنازہ واپڈا آفس گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں بریگیڈیئر عمر، فوج کے اعلیٰ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید صدام جکھرو نے تقریباً تین سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پسماندگان میں دو سالہ بیٹی اور چار بھائی شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

