Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس،محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور انتظامات پر خصوصی ہدایات جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیصل آباد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور عوام کی سہولت کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس میں صوبائی وزیر بلال اکبر، کمشنر فیصل آباد، آر پی او، سی ٹی او اور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز (DCs) نے شرکت کی۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور تمام مساجد و امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری ہر صورت تعینات کی جائے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ تمام مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور تمام مکاتبِ فکر کے علماء کے ساتھ مل کر ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
    موسم کی شدت کے پیشِ نظر وزیر اطلاعات نے ہدایات جاری کیں کہ:
    جلوسوں کے روٹس پر مسلسل ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
    عاشورہ کے روز مساجد کے باہر نمازیوں کے لیے سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
    فیصل آباد میں ‘سموگ گنز’ پہنچا دی گئی ہیں تاکہ پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے موسم کی شدت کو کم کیا جا سکے۔
    عظمیٰ بخاری نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کے بارے میں عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ، اس پورے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیا گیا۔
    اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے حضرت سلطان باہو کے عرس اور چنیوٹ میں منعقد ہونے والی شہادت کانفرنس کے لیے بھی انتظامیہ کو بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
    عظمیٰ بخاری نے افسران پر زور دیا کہ محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    Related Posts

    میاں چنوں محلہ رحمانیہ گلی نمبر 11 دریائی منظر پیش کرنے لگی

    صنعتی یونٹ کا آلودہ دھواں بیماریاں بانٹنے لگا

    منور حسین کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیاگیا

    مقبول خبریں

    لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 51 ہلاک، پاکستانی کتنے؟

    امریکا-ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز پھر بند ؛ سوئٹزرلینڈ میں اہم مذاکرات آج، پاکستان ثالثی کے کردار پر قائم، محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    کمبھ میلے کی ‘رودرکش گرل’ کی زندگی کو خطرہ؛ کیرالا ہائی کورٹ کا پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

    9 مئی فسادات کیس، شاہ محمود قریشی بری،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.