سانگھڑ:(رپورٹ بیوروچیف )
بھتہ نہ دینے پر مبینہ حملوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئیں ۔دو روز قبل رانا میڈیکل اسٹور پر مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر پیٹرول بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار ہوا۔فوٹیج میں نامعلوم افراد کو میڈیکل اسٹور پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان پیٹرول چھڑک کر آگ لگا رہے ہیں واقعے کے بعد گزشتہ رات دیر گئے رانا میڈیکل اسٹور کے مالک کے گھر کے دروازے پر بھی فائرنگ کی گئی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے فوٹیج میں دو مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر کے باہر آتے اور فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ خاندان نے جان و مال کے تحفظ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گادوسری جانب ایس ایچ او سانگھڑ گلزار مری کے مطابق کسی کو بھی سانگھڑ کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

