مری (بیورو رپورٹ)
مری کے علاقے بھوربن روات مری کے بہادر سپوت شہیدلیفٹینٹ طہٰ عباسی کی شہادت پر سابق ایم پی اے شفقت عباسی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری جبار ستی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی، پیپلز پارٹی مری کے سینیئر رہنما ذاکر عباسی اور ھمایوں مرتضیٰ عباسی نے شہید کے والد پروفیسر شاہد نواز عباسی کے گھر جا کر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ شہید طہٰ عباسی نے وطن عزیز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور قربانی کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

