بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے دالبندین کے علاقے میں انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 32 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خفیہ معلومات پر کی جانے والی اس کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے تمام افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

