بلکسر:(رانا مبشر رضا بیورو چیف)
بلکسر کے مغربی قبرستان جانے والا راستہ عرصہ دراز سے ناگفتہ بہ حالت میں ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے دوران راستے میں کیچڑ اور گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے آمد و رفت تقریباً محال ہو جاتی ہے۔خصوصاً جنازوں، تدفین اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مغربی قبرستان جانے والے راستے کی مرمت اور پختگی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستان جیسے اہم عوامی مقام تک رسائی کے لیے مناسب اور محفوظ راستے کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

