دیر بالا( بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
عشیری درہ میں نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقہ عشیری درہ میں واقع گاوں تار پتار میں ادھی رات کے وقت نامعلوم ملزمان اصغر نامی شخص کے گھر میں گھس گٸے اور اس کی اہلیہ پر چھریوں سے پے درپے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے جبکہ مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو علاچ معالجے کےلیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا لوکل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا

