Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محرم الحرام کے انتظامات، امن و امان اور صحافتی ذمہ داریوں کے حوالے سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ہنگورجہ (رپورٹ فیاض محسن سولنگی)
    ہنگورجہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس سندھ کے صدر غلام عباس بھنبھرو اور سکھر ڈویژن کے صدر عبدالمجید بھنبھرو کی ہدایات پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع خیرپور کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی نیاز احمد دایو نے کی۔اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس تعلقہ صوڀودیرو کے صدر کفایت علی جانوری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فیاض محسن سولنگی، ورکنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین غلام عابد سہتو، سٹی ہنگورجہ کے صدر نادر علی سہتو، جنرل سیکریٹری عبدالوحید جانوری سمیت یونین کے مختلف عہدیداران اور اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور صحافتی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران صحافیوں کو ذمہ داری، غیر جانبداری اور احتیاط کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا انتشار کو روکا جا سکے۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران نکلنے والے ماتمی جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی تقریبات کی کوریج کے حوالے سے بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ صحافی برادری کا فرض ہے کہ وہ درست، مستند اور متوازن رپورٹنگ کے ذریعے امن، محبت اور رواداری کا پیغام عام کرے۔اس موقع پر حاجی نیاز احمد دایو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا نہایت اہم مہینہ ہے، جس میں حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے کربلا کے پیغام، حق، سچائی، صبر اور قربانی کے فلسفے کو اجاگر کریں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران صحافی برادری ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، سندھ میں امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

    Related Posts

    اسلام آباد: پولیس متحرک، افغانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.