بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
پاک ایران پاسپورٹ گیٹ طویل عرصے بعد پاکستانی تاجروں کے لیے کھول دیا گیا
ذرائع کے مطابق ضلع چاغی سے متصل سرحدی شہر تفتان بارڈر پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
تاہم گزشتہ روز پاک ایران ایف آئی اے پاسپورٹ گیٹ کو صرف پاکستانی رجسٹرڈ تاجروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اب پاکستانی تاجر تجارتی ویزا کے ذریعے تفتان بارڈر سے ایران جا سکیں گے-

