پسرور محمد شفاق
پسرور کے نواحی قصبہ بن باجوہ سے 16 سالہ طالبہ ماہ نور دختر محمد نوید کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ماہ نور 16 جون 2026 کو گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلی، تاہم وہ نہ اسکول وین میں سوار ہوئی، نہ ہی اسکول پہنچی اور نہ ہی واپس گھر لوٹی واقعہ کے حوالے سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر ماہ نور کو ایک خاتون کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاہم شناخت کے لیے فوٹیج میں چہرے واضح نہیں ہو سکےپولیس تھانہ صدر پسرور نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال مغویہ طالبہ اور مبینہ ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ تلاش کا عمل جاری ہے۔

