میلسی سے(تحصیل رپورٹر سجاد حسین سحرکی رپورٹ)
محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی رٹ قائم رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں محرم الحرام میں کسی قسم کا انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی امن کمیٹیاں اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور انجمن تاجران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رضا کارانہ طور پر حسب روایت محرم کے جلوسوں کے روٹس پر کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تمام پولیس افسران امن و امان قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار سید عسکری عباس شاہ نے سکیورٹی انچارج پولیس۔ حاجی فیاض حسین بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کی سکیورٹی آفیسر پولیس نے کہا مجالس عزاء اور جلوسوں کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے کسی عزادار کو تلاشی کے بغیر مجلس عزاء اور جلوسوں میں شرکت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی میڈل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ استعمال کیے جائیں گے منتظمین جلوس منتظمین امام بارگاہ قصر عباس دین پورہ ملیسی کی طرف سے متعین کردہ رضاکار سکیورٹی ناکوں پر موجود ہوں گے سول ڈیفنس اور رضاکارران تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد عزاداروں کو شرکت کی اجازت دیں گے

