Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پیزا ہٹ کی فروخت کا فیصلہ: یم! برانڈز نے کتنے ارب ڈالر میں فوڈ چین کا سودا کیا؟

       کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا B-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

      واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

      بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

      آسام :بھارتی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورچینی وزیرخارجہ کاٹیلی فونک رابطہ، ایران امریکا معاہدہ کو علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت قراردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
    گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں اور مؤثر ثالثی کردار کو سراہا، جس نے ایران اور امریکہ کے درمیان مسلسل رابطوں اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے عالمی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔
    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے چین کے کردار، بالخصوص صدر شی جن پنگ کی چار نکاتی تجویز اور پاکستان۔چین پانچ نکاتی اقدام کو بھی اہم قرار دیا۔
    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر مؤثر عملدرآمد اور تمام زیر التوا مسائل کے پرامن حل کے لیے مسلسل رابطے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ یہ عالمی معیشت، توانائی کے تحفظ اور بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
    گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورۂ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دورے کے نتائج پر مؤثر عملدرآمد اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے سی پیک 2.0 پر مشترکہ پیش رفت اور دوطرفہ اقتصادی و سرمایہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
    دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    Related Posts

    پنجاب، کے پی اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے کا بجٹ پیش سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ

    چھانگا مانگا سانحہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے جوہڑ میں چار بچوں کے ڈوبنےکا نوٹس لے لیا

    مقبول خبریں

    پنجاب، کے پی اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے کا بجٹ پیش سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ

    نصیر آباد میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    ٹرمپ پرامید، قطر کا کردار اہم؛ ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا

    تاریخ سے کھلواڑ، اسٹار بکس کوریا کا بڑا قدم؛ ہزاروں آؤٹ لیٹس بند کر کے عملے کو ‘تاریخی سبق’ پڑھایا جائے گا

    بلاگ

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    سونے کی گرتی قیمتیں: پاکستان کے لیے موقع یا خطرے کی گھنٹی؟

    پاکستان کا بجٹ: ترقی کا راستہ یا زوال کا نقشہ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.