قصور: چھانگا مانگا کے جنگل میں بنے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
مرنے والے بچوں میں 12 سالہ مراد اکبر، 11 سالہ عرفان اکبر، 8 سالہ ماریہ اکبر اور 13 سالہ عمران شامل ہیں۔
اس حوالے سے محکمۂ جنگلات کا کہنا ہے کہ تالاب جانوروں کے پانی پینے کی غرض سے بنایا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے بچوں کی لاشیں چونیاں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچے ویر سنگھ والا گاؤں میں اپنے ماموں گھر آئے تھے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

