لاہور:وزیر اعلی پنجاب اور وی آئی پیز کی سیکورٹی پر نئے مالی سال میں 34 کروڑ 53 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجاویز سامنے آئیں ۔
وزیر اعلی پنجاب اور وی آئی پیز کی سیکورٹی کے 349 اہلکاروں کے اخراجات شامل ہیں ۔ سیکورٹی پروٹوکول پر تعینات اہلکاروں کے لیے 19 کروڑ روپے کے الاونسز شامل ہیں ۔پروٹوکول اور سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لیے 13 کروڑ 29 لاکھ تنخواہوں کی مد میں مختص کی گئیں ۔وی آئی پیز کی سیکورٹی کے لیے ایک ایس پی ، دو ڈی ایس پی تین اسٹنٹ اور 10 انسپکٹر شامل ہیں ۔ ۔وی آئی پیز کی سیکورٹی کے لیے 15 سب سب انسپکٹر ، اسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں ۔ 71 ہیڈ کانسٹیبل ، اور 173 کانسٹیبل بھی شامل ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 34 کروڑ مختص

