سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ اور اس کے گردونواح میں منگل کے روز صبح سوا 6 بجے موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ سوا 9 بجے تک جاری رہی۔یہ موسم گرما کی سیالکوٹ میں پہلی بارش تھی اور اس شدید بارش نے واسا کا پول کھول دیا اور مون سون کی تیاری کے تمام دعوے ٹھس ہو گی اور سارا شہر پانی میں ڈوب گیا جبکہ سیالکوٹ شہر سے گزرنے والے نالہ ایک اور نالہ بھیڈ جبکہ کینٹ سے گزرنے والے نالہ پلکھو میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور دریائے چناب و دریائے توی میں بھی پانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

