منچن آباد( بیورو چیف رپورٹ )
منچن آباد کے امتحانی سینٹرز میں فرسٹ ایئر کے انگلش کے پرچے کے دوران جنریٹر کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے دوران امتحانی ہالز میں حبس اور گھٹن کے باعث طلبہ یکسوئی کے ساتھ پرچہ حل نہ کر سکے۔طلبہو طالبات کے والدین اور اساتذہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ امتحانات میں جنریٹر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو پیپر حل کرنے کیلئے بہتر اور سازگار ماحول میسر آ سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں اور طلبہ و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات میں سہولیات کا فقدان طلبہ کے مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کا انتظام لازمی ہونا چاہئے۔

