بہاولنگرراشد ڈھڈی نمائندہ بے نقاب نیوز
منچن آباد کی نواحی علاقے منڈی صادق گنج میں گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف محکمہ خوراک بہاولنگر اور پیرا فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران ہزاروں گندم بیگز ضبط کر لیے گئے جبکہ کئی گودام سیل کر دیے گئےمنچن آباد زرائع کے مطابق ضبط شدہ گندم کی مالیت کروڑوں روپے سے بھی زائد ہے اور اسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر نے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی کے خلاف مزید سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

