Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا B-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایڈورڈز ایئر فورس بیس، کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائے موجاوی میں واقع ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر امریکی فضائیہ کا ایک B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد خوفناک حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
    ایئر بیس کے حکام کے مطابق، طیارہ معمول کے ٹیسٹ مشن پر روانہ ہوا تھا کہ ٹیک آف کے کچھ ہی لمحوں بعد تکنیکی خرابی کے باعث رن وے کے قریب صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔ حادثے کی فوٹیج میں جائے وقوعہ سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے، جبکہ ہنگامی طبی امداد اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    BREAKING: Another B52 has crashed in Edward airforce base! pic.twitter.com/LUGS96WsWS

    — West Asia Post™️ (@westasiapost) June 16, 2026


    ایڈورڈز ایئر فورس بیس کے 412 ویں ٹیسٹ ونگ کے ڈپٹی کمانڈر، کرنل جیمز ہیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حادثے میں تمام 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں فوجی اہلکار اور سرکاری ٹھیکیدار سوار تھے۔ کرنل ہیز نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم اس عمل میں چھ ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

    A B-52 Crashed in Edward’s AFB, causing 8 deaths

    Ash. Nothing left. 😭pic.twitter.com/mujP4pERcj

    — PLA Military Updates🇨🇳 (@PLA_MilitaryUpd) June 15, 2026


    B-52 اسٹریٹوفورٹریس طیارہ’’ امریکا کا فخر‘‘

    B-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا بمبار طیارہ ہے جو 1955 سے سروس میں ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کئی دہائیوں سے امریکی فضائی طاقت کا اہم حصہ رہا ہے۔ 2025 میں اسی طیارے کو جدید ترین ریڈار سسٹم کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا تھا۔
    اسے ’دی بف‘ بھی کہا جاتا ہے جو جزوی طور پر ’بگ اَگلی فیٹ (یعنی بڑا، بھدا اور موٹا)‘ کا مخفف ہے۔ اس بمبار طیارے کی لمبائی 159 فٹ ہے اور اس کے پر 185 فٹ کے ہیں۔
    بی 52 طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا سٹریٹجک بمبار ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران وہاں بمباری میں بھی شامل رہا۔
    آٹھ انجن والے بی 52 کو بیسویں صدی کا سب سے زیادہ خطرناک بمبار طیارہ سمجھا جاتا ہے اور اسے امریکہ کی تین نسلوں نے اڑایا۔ اس جہاز نے ویتنام کی جنگ، عراق کی دو جنگوں اور افغانستان کے خلاف ایک جنگ میں بھی حصہ لیا۔یہ طیارہ 650 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 50 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے (جبکہ مسافر طیارے عموماً 35 ہزار فٹ تک پرواز کرتے ہیں)۔ یہ 70 ہزار پاؤنڈ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سینکڑوں روایتی بموں کے ساتھ ساتھ 32 جوہری کروز میزائل لے کر اڑان بھر سکتا ہے۔یہ فضا میں ہی ایندھن حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے اس کی پرواز کرنے کی حد تقریباً لامحدود ہو جاتی ہے اور اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ یہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کارروائی کے لیے جا سکتا ہے۔ سرد جنگ کے دوران اس نے امریکہ کے لیے ’جوہری چھتری‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

    فی الحال حادثے کے بعد ایئر بیس کے کچھ حصوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں فضائی سرگرمیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی یا حادثہ کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

    Related Posts

    امریکا ایران مذاکرات، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

    پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برقرار؛ سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی، اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور

    خانیوال: تیزرفتار بس نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی جان لے لی ایک شدید زخمی 

    مقبول خبریں

    امریکا ایران مذاکرات، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

    پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برقرار؛ سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی، اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور

    خانیوال: تیزرفتار بس نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی جان لے لی ایک شدید زخمی 

    کاکروچ جنتا پارٹی کا آج پھر جنتر منتر پر انوکھا احتجاج، مودی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

    جینیوا،امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.