بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر آمد کی، جہاں انہوں نے میر اسد اللہ بلوچ سے ملاقات کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ علی مدد جتک، میر خالد لانگو، شکیل آغاہ اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون بھی موجود تھےملاقات میں بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما واجہ نور احمد، ڈپٹی میئر پنجگور عبدالباقی، ڈاکٹر نصر اللہ اور ناصر بلوچ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

