تھر پارکر:تھر پارکر میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ، سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے تین اونٹوں کوشدید زخمی کرڈالا،
تھرپارکر کے علاقےڈیپلو کے گاؤں کے خلیل اسماعیل نامی شخص نے جنگل میں موجود تین بے زبان اونٹوں پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے انہیں شدید زخمی کرڈالا
سفاکانہ واقعے سے گاؤں کے رہائشی پریشان ہیں جبکہ تھانہ ڈیپلو نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، زخمی اونٹوں کے علاج معالجے کے لئے وٹرنری ڈاکٹر اور عملے پر مشتمل ٹیم روانہ کردی گئی ہے، جنگلی حیات اور جانوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں نے ایس پی تھرپارکر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درندہ صفت ملزم کے خلاف انکوائری کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
تھر پارکر میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، تین بے زبان اونٹوں کو کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا

