جینیوا :امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے جمعے کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جب کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ہفتے کو وہاں جائیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے ایکسیوس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی سے ایران کے عبوری جنگی معاہدے کو پائیدار علاقائی معاہدے میں بدلنے کی کوششیں بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایکسیوس نے بتایا کہ جنگ بندی ہونے کے بعد سٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ نیوز ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ عباسی عراقچی کا ہفتے کو وہاں جانے کا ارادہ ہے۔
اس پیش رفت سے یہ اشارہ مل سکتا ہے کہ دونوں فریق مستقل جنگ بندی کے لیے تکنیکی مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جینیوا،امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ

