Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

      آسام :بھارتی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

      ایلون مسک دنیا کے“پہلے ٹریلین ایئر ”بن گئے

      فیس بک ، انسٹا گرام کی عالمی سروسز معطل، وجہ کیابنی؟

      دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر حاجی فضل محمود انجم

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    جس طرح ایک نافرمان اولاد اپنے والدین کے بوڑھا ہونے پر انکا خیال رکھنا چھوڑ جاتی ہے بالکل اسی طرح کا سلوک حکومت بھی اپنے عمر رسیدہ پینشنرز کیساتھ روا رکھے ہوۓ ہے۔بزرگ پینشنرز کے حوالے سے حکومت کے حالیہ فیصلوں پر بالکل اسی طرح کی تنقید سامنے آ رہی ہے۔سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ کی تنظیموں نے بجٹ اور پینشن کے معاملے میں بزرگ پینشنرز کے حقوق کیلئے کبھی بھی ، کہیں بھی اور کسی بھی فورم پر آواز بلند نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شائد وہ کبھی بھی ریٹائر نہیں ہونگے حالانکہ یہ وقت تو ان پر بھی آنا ہی آنا ہے۔پاکستان پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنppwa کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں سب سے زیادہ ظلم بزرگ بیمار اور لاچار پینشنرز پر کیا گیا ہے جن کی پینشن کا اضافہ روک کر ریگولر سرکاری ملازمین کے ڈسپیریٹی الاونس میں شامل کروایا گیا ہے۔اس ضمن میں ایک یونین لیڈر کا نام لیا جا رہا ہے جنہیں اس حوالے سے پہلے ہی مشہور تصور کیا جاتا ہے۔یہ بات کہاں تک درست ہے؟ یہ تو اللہ جانے یا دینے والے جانیں لیکن یہ واقعی بہت بڑا ظلم ہے۔بزرگ پینشنرز وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگیاں ریاست اور ریاست کے شہریوں کی خدمت میں گزار دی ہیں اور اب جب وہ اپنی سروس پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوۓ ہیں تو انہیں ایک فیوز شدہ بلب سمجھ کر کچرے میں پھیک دیا گیا ہے۔
    دوسری طرف اگر عوام کو بجٹ میں ریلیف دینا مقصد تھا اور مہنگائی کو کم کرنا تھا تو ضروری تھا کہ بجلی کے بلوں سے ناروا فکسڈ ٹیکس کو ختم کیا جاتا۔ بجلی کے بلوں سے چھ مہینے کا سلیب سسٹم کا ظلم ختم کیا جاتا۔ پیٹرول پر لی جانے والی لیوی کو کم کرکے پیٹرول کی قیمت کم کیا جاتا۔ سرکاری ملازمین خصوصا” پینشنرز کی پینشنز میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جاتا۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ ٹیکس بھی کم کیا تو بیوروکریٹس کی تنخواہوں سے کم کیا جو ماہانہ لاکھوِں روپیہ تنخواہ لیتے ہیں۔امیر ترین لوگوں کی تنخواہوں سے ٹیکس کم کرنے سے غریب سرکاری ملازم کو کیا فائدہ ہوا۔اس بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں %7 تک اضافے کے ذریعے ایک چھوٹے ملازم کی ماہانہ تنخواہ میں محض 1400 روپے سکہ رائج الوقت کا شرمناک اضافہ ہوا اور اس پر اربوں کے اشتہارات اور سوشل میڈیا مہم ایسے چلائی جا رہی ہے جیسے سارا کچھ اٹھا کر انہیں دیدیا گیا ہے۔ جبکہ بجٹ میں قوم کو بھکاری بنانے پر 835 ارب روپے اور عوام کے بنیادی اور آئینی حق تعلیم اور صحت پر صرف 20 ارب اور 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ہہ سب کیا ہے اور کیوں ایسا کیا گیا ہے۔؟ خدارا کچھ سوچو۔!!!

    Related Posts

    سونے کی گرتی قیمتیں: پاکستان کے لیے موقع یا خطرے کی گھنٹی؟

    پاکستان کا بجٹ: ترقی کا راستہ یا زوال کا نقشہ؟

    مذاکرات کامیاب، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مؤخر 

    مقبول خبریں

    سی سی ڈی سربراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا دورہ ڈھڈیال، ننھی ہانیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی ، اہل خانہ سے اظہارتعزیت

     ایف سی کی گاڑی پر دو ڈرون حملے 111 ونگ کے کمانڈر  سمیت چھ اہلکار زخمی 

    بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    پاکستان کے کس شہر میں درجہ حرارت 51سینٹی گریڈرہا؟

    پنجاب میں گوبر ٹیکس کے بعد ٹوائلٹ پر بھی ٹیکس

    بلاگ

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    سونے کی گرتی قیمتیں: پاکستان کے لیے موقع یا خطرے کی گھنٹی؟

    پاکستان کا بجٹ: ترقی کا راستہ یا زوال کا نقشہ؟

    مذاکرات کامیاب، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مؤخر 

    حالیہ انتخابات اور حکمت عملی کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.