ضلع کرم حسین بنگس سے
ضلع کرم میں صدہ کے قریب علاقہ تیندو میں پاک فوج کے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 111 ونگ کے کمانڈر عبدالوہاب سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئےپولیس ذرائع کے مطابق یہ حملے علاقہ تیندو میں اس وقت کیے گئے جب ایف سی کی گاڑی گشت پر تھی حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے دو ڈرون فائر کیے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں میں 111 ونگ کمانڈر عبدالوہاب کے علاوہ کیپٹن عباس صوبیدار میجر تاج نائب صوبیدار عالم گل اور حوالدار عطاءالرحمان شامل ہیں جبکہ ایک اور اہلکار بھی زخمی بتایا جاتا ہے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے حکام کے مطابق حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے

