قصور (بیورو چیف سلطان فرید کی رپورٹ)
تھانہ کنگن پور پولیس کی ایس ایچ او غازی کامران شہزاد کی سربراہی میں کاروائی۔ دوہرے قتل کے مقدمہ میں عرصہ ایک سال سے مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔ مجرم اشتہاری عدنان عرف سمی نے سال 2025 میں چچا عاشق اور بھتیجے شہباز کو ساتھیوں کے ہمراہ ناحق قتل کیا تھا ۔ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹیفک بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ تھانہ کنگن پور پولیس نے مجرم اشتہاری عدنان عرف سمی کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

