صوابی( حق نوازخان)
ملک گیر مزدور تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین شوکت علی انجم۔ چوہدری محمد یاسین۔ اسد محمود۔ چوہدری عبدالرحمن آسی اور بلوچستان ریجن کے حاجی ثناء الحق ناصر۔ حاجی عبدالکریم ترین ناصر راہی و دیگر نے گرینڈ الائنس بلوچستان کے قائدین پروفیسرز صاحبان اور اساتذہ کرام کے خلاف حکومت بلوچستان کی انتقامی کاروائی اور جبری ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن کی بھر پور مذمت کرتی ہے بلوچستان حکومت نے گرینڈ الائننس کے چارٹٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کیے وزیروں پر مشتمل کمیٹی بنی معاہدے ہوۓ وعدہ خلافیاں اور بد عہدی حکومت نے کی گرینڈ الائنس کے پر امن احتجاج پر شیلنگ لاٹھی چارج اور قائدین پروفیسرز صاحبان کو روڈوں پر گھسٹ کر سینکڑوں ملازمین کو پابند سلاسل کیا سیاسی پارٹیوں کو بیچ میں ڈال کر مذاکرات کیے پھر بد عہدی کی اور ملازمین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اب حکومت بلوچستان اظہار راۓ کی آزادی بھی سلب کرتے ہوۓ مارشلاء کی یاد تازہ کردی۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے قائدین نے کہا کہ ہم ایسی انتقامی کاروائیوں کو اپنے جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں یہ مطلق العنان حکومت گرینڈ الائنس فوبیا کا شکار ہوچکی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس نام نہاد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کے قائدین سمیت تمام ملازمین کو انتقامی کاروائی اور جبری ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جاۓ بصورت دیگر اپنے حقوق کے حصول کے لیے بلوچستان کے تین لاکھ سے زائد ملازمین راست اقدام اٹھائیں گے

