دیر بالا (ریاض ابوالخیل،بیورو چیف)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے چوکی شاٹ کس کا دورہ کیا اور علاقہ مشران کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشران کی تجاویز بھی سنی گئیں۔ علاقہ مشران نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

