چکوال (جلیل نقوی)
معروف عالمِ دین مفتی منیب الرحمٰن نے دھروگی راجگان (ملہال مغلاں، چکوال) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک نئے مدرسہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے علماء، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

