Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کسی بھی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :راولپنڈی میں عسکری اعزازات دینے کی پروقار تقریب ہوئی جہاں چیف آف ڈیفنس سروسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کی ماؤں کو سلیوٹ کیا اور ان کے بچوں کو گلے لگایا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں وطنِ عزیز کے دفاع اور بقا کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازی اس قوم کا دائمی فخر ہیں اور پاکستان میں آج جو امن و سلامتی قائم ہے، اس کا پورا سہرا ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں اور فرض شناسی کو جاتا ہے، پوری قوم ان کے صبر، استقامت، وقار اور ان کے پیاروں کی عظیم قربانیوں کو دل سے سلام پیش کرتی ہے۔

    "شہدا اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں، شہدا اور غازیوں کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے”

    فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب#Pakarmy #GHQ #pmt #ispr pic.twitter.com/YtsyhoM6KI

    — Pak Military Things (@PakMilitary132) May 21, 2026


    فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے یکجا ہیں، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ پوری قومی قوت اور بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی، اور کسی بھی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ اس موقع پر مختلف آپریشنز کے دوران وطنِ عزیز کی خاطر غیر معمولی بہادری، شجاعت اور نمایاں خدمات انجام دینے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ ترین عسکری اعزازات سے نوازا گیا، 50 ستارہِ امتیاز (ملٹری) پاک فوج کے افسران کو ان کی شاندار کارکردگی اور طویل نمایاں خدمات پر عطا کیے گئے، 12 تمغۂ بسالت میدانِ جنگ میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور افسران کو دیئے گئے، جو جوان اور افسران ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کے اعزازات بعد از وفات ان کے اہلخانہ نے انتہائی وقار اور فخر کے ساتھ وصول کیے۔

    Related Posts

    آئی جی سندھ پولیس کے آبائی علاقے جیکب آباد تحصیل گڑھی خیرو میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورت اختیار کر گئی

    دوسرا ذولفقاربھٹو کھبی نہیں آسکتا جو باہر گیا نہ بیماری کا بہانہ کیا:حسین بنگش

    جمعیت علماء اسلام، آبادگاروں اور کسانوں کی جانب سے بیگاری کینال میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    مقبول خبریں

    آئی جی سندھ پولیس کے آبائی علاقے جیکب آباد تحصیل گڑھی خیرو میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورت اختیار کر گئی

    جمعیت علماء اسلام، آبادگاروں اور کسانوں کی جانب سے بیگاری کینال میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    پولیس اہلکار اور ساتھی پر شہری کا کروڑوں روپے مالیت کی زمین، سونا اور موٹر سائیکل ہتھیانے کا الزام

    کمانڈنٹ دیر سکاوٹس کا پولیس ہیڈ کوارٹر دیر بالا کا دورہ

    منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن، ٹرک سے 125 کلوگرام آئس منشیات برآمد

    بلاگ

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.