سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) گوجرانولہ کے تھانہ اروپ میں خاوند کا اپنی بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کی حدود میں خاوند محبوب نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تو تشدد کی وجہ بیوی کے تمام جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پڑ گئے ہیں۔پولیس نے بیوی کے باپ کی درخواست پر خاوند محبوب کے خلاف مقدمہ درج کر کے خاوند کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

