Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)

     

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عدالت گڑھا، سیالکوٹ میں 1984 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ایک کلومیٹر طویل فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
    افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ فلائی اوور شہر اور اس آبادی کے لیے ایک اہم عوامی سہولت ثابت ہوگا، جس سے ٹریفک کے دیرینہ مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اہلِ علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔
    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا، جس کے تحت وزیرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، ایمن آباد روڈ اور پسرور روڈ کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور سے وزیرآباد روڈ تک بہتر رسائی میسر آئے گی جبکہ یہ منصوبہ مستقبل میں رنگ روڈ سے بھی منسلک ہوگا، جس سے شہری آمدورفت، صنعتی سرگرمیوں اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ دو سال قبل سیالکوٹ کی خدمت کا جو سفر شروع کیا تھا، اس میں شہر کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کی مکمل روداد پیش کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ کھاریاں سے روات تک موٹروے کے تقریباً 250 ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے اس پورے خطے کی معاشی ترقی اور قومی دفاع دونوں کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، جس کی تکمیل میں وفاقی حکومت، میاں محمد نواز شریف اور عسکری قیادت کا اہم کردار ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیالکوٹ کو ریلوے کی برانچ لائن کا شہر کہا جاتا تھا مگر اسے وہ سہولیات میسر نہیں تھیں جن کا یہ حق دار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جی ٹی روڈ تو سیالکوٹ نہ آ سکی، تاہم میاں محمد نواز شریف اس شہر کے لئے موٹروے کا عظیم منصوبہ لے کر آئے، جو ان کے سیاسی سفر کا ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
    وفاقی وزیر نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام منظور شدہ اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مؤثر رابطہ اور تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام اور ضلعی انتظامیہ کی باہمی کوآرڈینیشن سے ہی یہ منصوبے آگے بڑھیں گے۔
    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ بڑے سپوتوں کی سرزمین ہے اور فیض احمد فیض اسی شہر کے عظیم فرزند، انقلابی شاعر اور محنت کش طبقے کی آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کا کلام آج بھی نئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، اسی لیے اہلِ سیالکوٹ کی خواہش پر اس فلائی اوور کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں، تاریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہے۔

    Related Posts

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    مقبول خبریں

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    ’لارڈس وَنڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں‘، بی سی سی آئی نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر لگائی لگام

    بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ، لگاتار 15 ہٹ فلموں کا ریکارڈ آج بھی برقرار

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.