Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح تحصیل پسرور کا دورہ کیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ، پسرور ، سلیم احمد اعوان شیخو، محمد اشفاق

     

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے علی الصبح تحصیل پسرور کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، شہری سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحئی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس پسرور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جدید اور معیاری عدالتی سہولیات میسر آ سکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے "ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت شہر کی گرین بیلٹس، نالوں کی صفائی، ریڑھی بازار، مین بازار اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گرین بیلٹس میں گھاس کی بروقت کٹائی، پودوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکس فورس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں، بازاروں اور اندرونی گلیوں میں یکساں طور پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں تعمیراتی ملبہ اور بلڈنگ میٹریل صرف متعلقہ تعمیراتی مقامات تک محدود رکھا جائے جبکہ تعمیراتی سامان کو مناسب انداز میں کور کیا جائے تاکہ گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے چونڈہ پھاٹک پر قائم ماڈل بازار اور شہر کے اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

    Related Posts

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    ’لارڈس وَنڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں‘، بی سی سی آئی نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر لگائی لگام

    بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ، لگاتار 15 ہٹ فلموں کا ریکارڈ آج بھی برقرار

    مقبول خبریں

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    ’لارڈس وَنڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں‘، بی سی سی آئی نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر لگائی لگام

    بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ، لگاتار 15 ہٹ فلموں کا ریکارڈ آج بھی برقرار

    روس پر یوکرائنی ڈرون حملوں میں  8 ہلاک، درجنوں زخمی

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.