شیخوپورہ( رپورٹ اسامہ طفیل) فیصل آباد روڈ پر قلعہ شبدیوسنگھ کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ تیس سالہ بیٹی اور4 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے
جاں بحق ہونے والوں میں50 سالہ غلام عباس اور ان کی 48 سالہ اہلیہ زلیخا زوجہ غلام عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کا تعلق قادر آباد گاؤں، مانانوالا سے بتایا گیا ہے۔زخمیوں میں 30 سالہ مہوش دختر غلام عباس اور 4 سالہ نور ذیشان جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا اورجاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔
موٹر سائیکل اور مزدا کے درمیان تصادم، میاں بیوی جاں بحق ،تیس سالہ بیٹی اور4 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی

