سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
نئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق نے چارج سنبھالتے بیوٹیفکیشن آف علامہ اقبال منزل اینڈ الائیڈ بازار جما عت حانہ روڑ سیالکوٹ لیڈیز اینڈرسن اسکول کے باہر جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے عمارتوں پر جاری پینٹنگ کے کام کا جائزہ لیا جبکہ ٹف ٹائلز کی تنصیب اور مجموعی معیار کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افیسران نے منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت اور خوبصورت انداز میں مکمل کئے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو اور شہریوں کو ایک صاف، منظم اور خوش گوار ماحول میسر آ سکے۔

