بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
طلبہ کی اپیل بنام وزیراعلی بلوچستان گورنر بلوچستان چیف ایگزیٹو آفیسر پیف بلوچستان)بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود صرف اس امید کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں کہ پیف اسکالرشپ ان کے تعلیمی سفر کا سہارا بنے گی۔ بی ایس طلبہ کے لیے ٹاپ 20 اسکالرشپ کو کم کرکے ٹاپ 10 تک محدود کرنا نہ صرف قابل اور مستحق طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ان کی امیدوں کو بھی شدید دھچکا پہنچانے کے مترادف ہے۔ بہت سے طلبہ ایسے ہیں جو اپنی فیس، رہائش، کتابوں اور دیگر تعلیمی اخراجات اسی اسکالرشپ کے ذریعے پورے کرتے رہے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد بے شمار طلبہ مایوسی کا شکار ہیں اور کئی کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
ایک طرف بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مختلف اسکالرشپ پروگراموں کے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف پیف اسکالرشپ کی تعداد کم کر دینا ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔

