مری ( راشد مغل سے)معرکہ حق کے حوالے سے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی برگیڈیئر احمد نوازڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے بلال یامین ستی تھے۔مری آرٹ کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، قومی ٹیبلو اور خوبصورت شو پیش کیے۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے جبکہ پورا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدا اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
معرکہ حق کے حوالے سے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

