شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں معرکہ حق ریلی نکالی گئی جو بتی چوک سے شرع ہوکر چوک جناح پارک پہنچ کربڑے اجتماع کی شکل اختیارکرگئی ریلی شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھاکر پاک افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے فضامیں بلند کیے ۔بچوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھاررکھے تھے جن پر بنیان مرصوص کی کامیابی اور پاک افواج کے حق میں محتلف نعرے درج تھے ریلی شرکا کا شہدا پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاسپہ سالار جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی،ملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی ریلی کی قیادت مرکزی نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کی ریلی میں ضلعی امیر میاں حبیب الرحمن سمیت پارٹی رہنماں،کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


