کوٹ ادو( رپورٹ نمائندہ محمد آصف)

اپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کوٹ ادو کے اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ فتح محض ایک جنگی کامیابی نہیں، بلکہ قوم کی سلامتی، خودمختاری اور عزت کی ضمانت ہے، جو ہمارے بہادر فوجیوں کی لہو سے سینچی گئی ہے۔اپریشن بنیان المرصوص، جو 2025 میں شروع ہوا، پاکستان کی سرحدوں پر دشمن کی گھنانی سازشوں کو ناکام بنانے کا عظیم الشان منصوبہ تھا۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے حامیوں نے ہماری سرزمین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، مگر ہماری مسلح افواج نے اپنی غیر متزلزل ہمت، جدید حکمت عملی اور اللہ کی مدد سے انہیں سبق سکھایا۔ یہ آپریشن نہ صرف میدانِ جنگ میں کامیابی کا اعجاز ثابت ہوا، بلکہ قوم کے دلوں میں بھی ایک نئی امید کی کرن جگا دی۔ ہزاروں دہشت گرد خنرے تباہ ہوئے، اور ہماری سرحدیں ایک بار پھر محفوظ ہو گئیں۔ پاکستان زندہ باد! افواجِ پاکستان پاکستان زندہ باد! اپریشن بنیان المرصوص کی فتح مبارک ہو۔

