شہدادپور( رپورٹ عمران قمر)
شہدادپور کے علاقے ملدسی میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول و پرائمری اسکول سے متصل قیمتی کرکٹ گرائونڈ پر بااثر قبضہ مافیا نے نشان لگا کر قبضہ کرنے کا آغاز کردیا جس کے خلاف طلبا و علاقہ مکینوں نے عبدالرزاق ودیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی حکام سے قبضہ مافیہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرانڈ پر قبضہ کرنیکی کوشش کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر احتجاج کرتے عبدالرزاق، پرویز ملاح، زوہیب علی ودیگر کا الزام عائد کرتے کہنا تھا کہ ہمارے ملدسی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول و پرائمری اسکول کے سامنے موجود سرکاری اراضی پر قائم کرکٹ گرانڈ پر علاقے کا بااثر قبضہ مافیہ جبری طور پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس نے یہاں اوطاق بنانے کی آڑ میں گرانڈ کی اراضی پر نشانات بھی لگواکر ایک جھونپڑی نما چھپرا بھی تعمیر کروا لیا ہے جسے ہم نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ہمیں حراساں کررہا ہے ہم نے ایسی اطلاع علاقے کی پولیس چیک پوسٹ ملدسی پر درج کروائی ہے لیکن پولیس نے تاحال کوئی تدارک نہیں کیا جبکہ بااثر قبضہ مافیہ کا سرغنہ مسلسل یہاں قبضے کی کوشش میں ہے جبکہ یہاں سات سے زائد دیہات کے بچے تعلیم حاصل کرنے و کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جس وجہ سے یہاں کے بچوں ع نوجوانوں کا مستقبل و کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملوث قبضہ مافیہ کے سرغنہ و دیگر کے خلاف متعلقہ اداروں کے حکام نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ ہم سے صحت مند سرگرمیوں کی یہ واحد جگہ بااثر قبضہ مافیا چھین نہ سکے۔


